Nezay Par Sar Hussain Ka Han Dekh Raha ha Noha Lyrics
Nezay Par Sar Hussain Ka Han Dekh Raha ha Noha Lyrics In Urdu Text
نیزے پر سر حسین کا ہاں دیکھ رہا ہے
اس بی بی پے ہائے ظلم و جفا دیکھ رہا ہے
بازاروں میں اب کیوں نہ وہ قرآن سنائے
نیزے په جو زینب کی ردا دیکھ رہا ہے
دل تهام على اكبر شبیر تمہارے
ٹوٹی ہوئی سینے میں سناں دیکھ رہا ہے
قاسم تجھے خیمے میں کیسے وہ لے آئے
لاشه تیرا ٹکڑوں میں بٹا دیکھ رہا ہے
نازوں سے جسے پالا ہے شبیر نے الله
دامن اسی بیٹی کا جلا دیکھ رہا ہے
انصاروں کے پیاروں کے دشت بلا میں وہ
لاشوں سے سجی کربوبلا دیکھ رہا ہے
یه صبر ہے مولا کا کربوبلا میں
پیاروں کا گلا تن سے جدا دیکھ رہا ہے
فرش عزا په ماتم ہے نوح په تمهارے
حسنین تو مولا کی عطا دیکھ رہا ہے
Social Plugin