Type Here to Get Search Results !

Zaif Kanda Pa Lasha Noha Lyrics

Zaif Kanda Pa Lasha Hazrat Ali Kabar Noha Lyrics 

Zaif Kanda Pa Lasha  Noha Lyrics

Zaif Kanda Pa Lasha Hazrat Ali Kabar Noha Lyrics In urdu Text

ضعیف کاندھوں پہ لاشہ جوان بیٹے کا نظر جب آیا تو صدمے سے گر پڑی زینب ع

لگا کے سینے سے اس کو حسین کا رونا نظر جب ایا۔۔۔


وہ لال جس کی اذان سے سحر ہوئی بن میں 

سناں وہ کھا کے رگڑتا تھا ایڑیاں بن میں 

شبیہ احمد مرسل کا خون بھرا سینہ نظر جب آیا تو۔۔۔۔


غریب ہوگیا کتنا حسین مقتل میں 

جدا جو ہوگیا وہ نور عین مقتل میں 

لگا کے سینے سے اس کو حسین کا رونا نظر جب آیا تو۔۔


یہ دن کسی پہ بھی آئے کبھی خدا نہ کرے

ضعیف بابا سے بیٹا کوئی جدا نہ کرے

غریب بابا یہ کہہ کر زمین سے اٹھ نہ سکا نظر جب آیا تو۔۔


کچھ اس طرح سے بھی بابا کو آزمایا گیا

پسر کے سینے میں نیزے کو بھی اتارا گیا

اسے اٹھاتے ہوئے شہہ کا خاک پر گرنا نظر جب آیا تو۔۔


بنام جس کا علی شکل میں محمد تھا

وہ کھا کے جو نیزہ مقتل کی خاک پر تڑپا

حسین گھٹنوں کے بل اس کی لاش پر پہنچا نظر جب آیا تو۔۔


وہ جس کو پالا تھا اٹھارہ سال ماں بن کر

اسے بھی چھین لیا اہل شام نے آکر 

جبیں پہ اس کی وہ کربل میں خون کا سہرا نظر جب آیا تو۔۔

Top Post Ad

Below Post Ad

Send Noha Lyrics
Right click is disabled for this website.