Type Here to Get Search Results !

Abida Bemar Ha | New Noha Lyrics 2025

Abida Bemar Ha | New Noha Lyrics 2025

Abida Bemar Ha | New Noha Lyrics 2025

Abida Bemar Ha | New Noha Lyrics 2025 In Urdu Text

عابد بیمار ہے قافلہ سالار ہے

رو رہا ہے خوں کے آنسو سامنے بازار ہے


شور برپا ہو گیا آگئی ہے بنت علی

شام والوں لے لو بدلے حیدر کرار ہے


سسکیاں لیتا ہوا روتا تھا عابد دیکھ کر

 فاطمہ کی بیٹیاں ہیں اور بھرا دربار ہے


کس طرح زندہ گزر جاؤں میں لے کر قافلہ 

سب تماشائی کھڑے ہیں ہر کوئی میخار ہے


جب قدم بازار میں رکھے تو عابد مرگیا 

گر پڑا تھا خاک پر وہ تھام کر دیوار ہے


مار لو پتھر مجھے تم تازیانے مار لو 

کچھ نہیں بس ایک چادر شامیوں درکار ہے


زخم آنکھوں میں بنا تھا دیکھ کر منظر وہی 

ہاتھ ہے شمر لعیں کا اور اک رخسار ہے


قید خانے میں رہا روتا جو ہادی رات بھر

 وہ حسین ابن علی کا پہلا پرسہ دار ہے

Top Post Ad

Below Post Ad

Send Noha Lyrics
Right click is disabled for this website.