Hum Jawano Ki Jwani Hai Ali Akbar Ke Naam 2025 New Hoha Lyrics 2025
Hum Jawano Ki Jwani Hai Ali Akbar Ke Naam 2025 New Hoha Lyrics 2025 In Urdu Text
ہم جوانوں کی جوانی ہے علی اکبر کے نام
کاش انکے کام آئیں ہم کریں کچھ ایسے کام
خادموں طرح ہم بھی پیش آئیں باپ سے
جیسے وہ کرتے تھے اپنے بابا جاں کا احترام
اس قدر پڑھ لو وکیلِ فاطمہ زہرا بنو
ہو تمہارے ہاتھ سارا عدالت کا نظام
دیتا ہے ہر سوال کا یہ سائنسی جواب
تم کلام پاکُ سے کر کے ذرا دیکھو کلام
جس طرح عباس کو اکبر سمجھتے تھے سدا
اس طرح استاد کو دیں باپ کے جیسا مقام
اس جواں کا نام لے کر دل سے تیاری کرو
امتحاں میں کامیابی خود ملے گی گام گام
پاؤں چھونا چاہتا تھا روکا ماتھا چوم کر
اس کریمی پر تمہاری رو پڑا حر کا غلام
لوٹ آئے خیمے میں سجاد کی آواز پر
تم نے سکھلایا بڑا بھائی کا کیا ہے احترام
ہاتھ کا ماتم ہو یا پھر ماتم زنجیر ہو
دل سے بس ماتم کرو تم کیا حلال اور کیا حرام
یہ ادب سجاد بٹ جائے تبرک میں کہیں
سر جھکا کر جس طرح کرتے تھے تم ماں سے کلام
Social Plugin