Farhan Ali Waris Noha Album Lyrics 2025-2026
1:karbala Se Shaam Ja Rahay Hain Hussain
2:Hota Hai Pamal Hussain
3: Sughra Ne Ansoo kay
4: Aisa Mera Hussain
5: Mola Karbala Bula Le
6: Zaeefa Kon Ho Tum
7: Maqtal Imam Hussain
karbala Se Shaam Ja Rahay Hain Hussain | Farhan Ali Waris | Noha | 2025 / 1447
karbala Se Shaam Ja Rahay Hain Hussain Noha Lyrics In Urdu Text
کربلا بسا کر اپنا گھر لٹا کر
کربلا بسا کر اپنا گھر لٹا کر
گود کے سبھی پلے
ریت میں چھا کر
کربلا سے شام جارہے ہیں حسینؑ
کربلا سے شام جارہے ہیں حسینؑ
نیزے پہ قرآں سنا رہے ہیں حسینؑ
نیزے پہ قرآں سنا رہے ہیں حسینؑ
کربلا سے شام جارہے ہیں حسینؑ
کربلا سے شام جارہے ہیں حسینؑ
جنگ کربلا کو میں نے فتح کرلیا
فاتح دمشق ہوگی بنت سیدہ(س)
فاتح دمشق ہوگی بنت سیدہ(س)
یہ قدم قدم بتا رہے ہیں حسینؑ
یہ قدم قدم بتا رہے ہیں حسینؑ
نیزے پہ قُرآں سُنارہے ہیں حُسینؑ
کربلا سے شام جارہے ہیں حُسینؑ
بیبیوں(س) کے سَر کھلے کوئی نہ دیکھ لے
ہر نگاہ میری سَمت ہی جمی رہے
ہر نگاہ میری سَمت ہی جمی رہے
سب کو معجزہ دکھارہے ہیں حُسینؑ
سب کو معجزہ دکھارہے ہیں حُسینؑ
نیزے پہ قُرآں سُنارہے ہیں حُسینؑ
کربلا سے شام جارہے ہیں حُسینؑ
بین تھے سکینہ(س) کے میں رو نہیں سکی
باباؑ کتنے دن ہوئے میں سو نہیں سکی
باباؑ کتنے دن ہوئے میں سو نہیں سکی
لوری بیٹی کو سُنارہے ہیں حُسینؑ
لوری بیٹی کو سُنارہے ہیں حُسینؑ
نیزے پہ قُرآں سُنارہے ہیں حُسینؑ
کربلا سے شام جارہے ہیں حُسینؑ
بے ردا حرم ہیں چار سمت اہلِ شر
خون رو رہا ہے سارباں جھکائے سر
خون رو رہا ہے سارباں جھکائے سر
اُسکا حوصلہ بڑھارہے ہیں حسینؑ
اُسکا حوصلہ بڑھارہے ہیں حسینؑ
نیزے پہ قُرآں سُنارہے ہیں حُسینؑ
ز
کربلا سے شام جارہے ہیں حُسینؑ
آگ اور پتھروں کی بارشیں ہوئیں
زخمی سَر بہن کا ہے لہو لہو جبیں
زخمی سَر بہن کا ہے لہو لہو جبیں
زخم پتھروں سے کھارہے ہیں حُسینؑ
زخم پتھروں سے کھارہے ہیں حُسینؑ
نیزے پہ قُرآں سُنارہے ہیں حُسینؑ
کربلا سے شام جارہے ہیں حُسینؑ
جب سُنا یہ شیریں نے تو روکے دی صدا
جاگ اُٹھا نصیب میرا اے میرے خُدا
جاگ اُٹھا نصیب میرا اے میرے خُدا
آج میرے گھر پہ آرہے ہیں حُسینؑ
آج میرے گھر پہ آرہے ہیں حُسینؑ
نیزے پہ قُرآں سُنارہے ہیں حُسینؑ
کربلا سے شام جارہے ہیں حُسینؑ
بیٹے بھانجے بھتیجے بن میں سو چُکے
علقمہ پہ شیر جیسا بھائی کھو چُکے
علقمہ پہ شیر جیسا بھائی کھو چُکے
وعدہ آخری نبھارہے ہیں حُسینؑ
وعدہ آخری نبھارہے ہیں حُسینؑ
نیزے پہ قُرآں سُنارہے ہیں حُسینؑ
کربلا سے شام جارہے ہیں حُسینؑ
قافلے سے مطمئن امامؑ ہوگئے
شام پہنچے ختم سارے کام ہوگئے
شام پہنچے ختم سارے کام ہوگئے
ناناؐ سے دُعائیں پارہے ہیں حُسینؑ
ناناؐ سے دُعائیں پارہے ہیں حُسینؑ
نیزے پہ قُرآں سُنارہے ہیں حُسینؑ
کربلا سے شام جارہے ہیں حُسینؑ
مانتے ہیں ماتمی بھی اور فرحان بھی
داستانِ غم سفر کی مظہر عابدی
داستانِ غم سفر کی مظہر عابدی
لکھ رہا ہوں میں لکھا رہے ہیں حُسینؑ
نیزے پہ قُرآں سُنارہے ہیں حُسینؑ
کربلا سے شام جارہے ہیں حُسینؑ
کربلا سے شام جارہے ہیں حُسینؑ
کربلا بسا کر اپنا گھر لٹا کر
کربلا بسا کر اپنا گھر لٹا کر
گود کے سبھی پلے
ریت میں چھا کر
Hota Hai Pamal Hussain Lyrics - Farhan Ali Waris | Maqtal Imam Hussain - New Noha 2025
Hota Hai Pamal Hussain Lyrics In Urdu Text
کتنا مظلوم ہے شبیرؑ، سنو اہلِ عزا
تیرا ضربوں سے گلا شمر نے جب کاٹ دیا
بےکفن لاش کے نزدیک ابنِ سعد آیا
چور زخموں سے بدن دیکھ کے بھی دل نہ بھرا
حکم پامالی کا ظالم نے دیا یہ کہہ کے
حکم پامالی کا ظالم نے دیا یہ کہہ کے
پسلیاں ٹوٹیں تو آواز سنائی دے مجھے
زہراؑ کا لال حسینؑ
ہوتا ہے پامال حسینؑ
ہائے...
سب سے وزنی ہیں جو رہوار انہیں بلواؤ
اور کچلنے میں جو ماہر ہیں وہ گھوڑے لاؤ
میخ پیوست کرو ان کے سُموں کے نیچے
نعل بندی کرو، پھر رن میں انہیں لے آؤ
لاشِ سرورؑ پہ سے گھوڑوں کو گزارو ایسے
لاشِ سرورؑ پہ سے گھوڑوں کو گزارو ایسے
پسلیاں ٹوٹیں تو آواز سنائی دے مجھے
زہراؑ کا لال حسینؑ
ہوتا ہے پامال حسینؑ
ہائے...
ظلم اتنا کرو شبیرؑ کے اِس لاشے پر
پسلیاں ٹوٹ کے ہو جائیں اِدھر اور اُدھر
جیسے نَو لاکھ نے مقتل میں اِسے مارا تھا
ایک بار اور اِسے گھیر کے مارو مل کر
تحفہ حاکم سے میں دِلواؤں گا لیکن پہلے
تحفہ حاکم سے میں دِلواؤں گا لیکن پہلے
پسلیاں ٹوٹیں تو آواز سنائی دے مجھے
زہراؑ کا لال حسینؑ
ہوتا ہے پامال حسینؑ
ہائے...
چاہتا ہوں کہ اِسے ڈھونڈنے جب آئے بہن
وہ بھی مر جائے یہاں دیکھ کے یہ کچلا بدن
خون ہی خون نظر آئے اُسے بھائی کا
دینا چاہے بھی تو نہ دے سکے اُسے کفن
اُس نے پھر پاؤں رکھا سینے پہ یہ کہتے ہوئے
اُس نے پھر پاؤں رکھا سینے پہ یہ کہتے ہوئے
پسلیاں ٹوٹیں تو آواز سنائی دے مجھے
زہراؑ کا لال حسینؑ
ہوتا ہے پامال حسینؑ
ہائے...
آگ خیموں کو لگانی ہے تو آگے آؤ
جو مدینے میں ہوا ظلم، وہی دہراؤ
وہاں دروازے پہ چلتے تھے مدینے والے
تم یہاں لاش پہ سے گھوڑے گزارے جاؤ
اتنی تکلیف دو، ماںؑ یاد اِسے آنے لگے
اتنی تکلیف دو، ماںؑ یاد اِسے آنے لگے
پسلیاں ٹوٹیں تو آواز سنائی دے مجھے
زہراؑ کا لال حسینؑ
ہوتا ہے پامال حسینؑ
شمر نے کاٹا گلا سینے پہ چڑھ کر اُس کے
کھینچی سنان نے گردن کی رگیں نیزے سے
کاٹی بُنجدل نے انگوٹھی کے لیے انگلی بھی
کھوپڑی سر لے گیا، تنور میں رکھنے کے لیے
رہ گئے تھے جو، انہیں بھیجا گیا یہ کہہ کے
رہ گئے تھے جو، انہیں بھیجا گیا یہ کہہ کے
پسلیاں ٹوٹیں تو آواز سنائی دے مجھے
زہراؑ کا لال حسینؑ
ہوتا ہے پامال حسینؑ
کیسے ذیشان لکھے، کس طرح فرحان پڑھے
سارے گھوڑے بدنِ شاہؑ کی جانب دوڑے
پسلیاں ٹوٹ گئیں ماںؑ کی طرح بیٹے کی
بےکفن لاش پہ رہواروں نے جب سُم پٹکے
پسرِ سعد یہی کہتا رہا ہنستے ہوئے
پسرِ سعد یہی کہتا رہا ہنستے ہوئے
پسلیاں ٹوٹیں تو آواز سنائی دے مجھے
زہراؑ کا لال حسینؑ
ہوتا ہے پامال حسینؑ
ہوتا ہے پامال حسینؑ
ہوتا ہے پامال حسینؑ
Hota Hai Pamal Hussain Lyrics In English Text
Kitna mazloom hai Shabbir (a.s) suno ahl-e-aza
Tera zarbon se gala Shimar ne jab kaat diya
Bekafan laash ke nazdeek bin-e-Saad aaya
Choor zakhmon se badan dekh ke bhi dil na bhara
Hukm paamaali ka zaalim ne diya yeh keh ke
Hukm paamaali ka zaalim ne diya yeh keh ke
Pasliyan tootain to awaaz sunayi de mujhe
Zahra (s.a) ka laal Hussain (a.s)
Hota hai paamaal Hussain (a.s)
Haaye
Sab se wazni hain jo rahwaar unhein bulwaao
Aur kuchalne mein jo maahir hain woh ghoray laao
Meekh pihwast karo unke sumon ke neeche
Naal bandi karo phir ran mein unhein le aao
Laash-e-Sarwar (a.s) pe se ghordon ko guzaro aise
Laash-e-Sarwar (a.s) pe se ghordon ko guzaro aise
Pasliyan tootain to awaaz sunayi de mujhe
Zahra (s.a) ka laal Hussain (a.s)
Hota hai paamaal Hussain (a.s)
Haaye
Zulm itna karo Shabbir (a.s) ke is laashe par
Pasliyan toot ke ho jaayein idhar aur udhar
Jaise no laakh ne maqtil mein isey maara tha
Ek baar aur isey gher ke maaro milkar
Tohfa Haakim se main dilwaaoon ga lekin pehle
Tohfa Haakim se main dilwaaoon ga lekin pehle
Pasliyan tootain to awaaz sunayi de mujhe
Zahra (s.a) ka laal Hussain (a.s)
Hota hai paamaal Hussain (a.s)
Haaye
Chahta hoon ke isey dhoondhne jab aaye behan
Woh bhi mar jaaye yahaan dekh ke yeh kuchla badan
Khoon hi khoon nazar aaye use bhai ka
Dena chahe bhi to naa de sake woh isko kafan
Usne phir paon rakha seene pe yeh kehte hue
Usne phir paon rakha seene pe yeh kehte hue
Pasliyan tootain to awaaz sunayi de mujhe
Zahra (s.a) ka laal Hussain (a.s)
Hota hai paamaal Hussain (a.s)
Haaye
Aag khaimon ko lagaani hai to aage aao
Jo Madine mein hua zulm wohi dohraao
Wahan darwaze pe chalte thay Madine wale
Tum yahaan laash pe se ghorde guzare jaao
Itni takleef do maa (s.a) yaad isey aane lage
Itni takleef do maa (s.a) yaad isey aane lage
Pasliyan tootain to awaaz sunayi de mujhe
Zahra (s.a) ka laal Hussain (a.s)
Hota hai paamaal Hussain (a.s)
Shimar ne kaata gala seene pe charh kar uske
Khinchi Sannan ne gardan ki ragein neze se
Kaati Bunjdil ne angothi ke liye ungli bhi
Khooli sar le gaya tandoor mein rakhne ke liye
Reh gaye thay jo unhein bheja gaya yeh keh ke
Reh gaye thay jo unhein bheja gaya yeh keh ke
Pasliyan tootain to awaaz sunayi de mujhe
Zahra (s.a) ka laal Hussain (a.s)
Hota hai paamaal Hussain (a.s)
Kaise Zeeshan likhe, kis tarah Farhan padhe
Saare ghorde badan-e-Shah (a.s) ki jaanib daude
Pasliyan toot gayi maa ki tarah betay ki
Bekafan laash pe rahwaron ne jab sum patkhe
Pisar-e-Saad yahi kehta raha hans hans ke
Pisar-e-Saad yahi kehta raha hans hans ke
Pasliyan tootain to awaaz sunayi de mujhe
Zahra (s.a) ka laal Hussain (a.s)
Hota hai paamaal Hussain (a.s)
Hota hai paamaal Hussain (a.s)
Hota hai paamaal Hussain (a.s)
Sughra Ne Ansoo kay | New Noha 2025 | Farhan Ali Waris
Sughra Ne Ansoo kay | New Noha 2025 | Farhan Ali Waris In Urdu Text
کبھی خالی حجروں میں
کبھی دہلیز پر جا کر
صغرا(س) نے آنسوں کے
کتنے دئیے جلائے
صغرا(س) نے آنسوں کے
کتنے دئیے جلائے
اے کاش میرا کنبہ واپس وطن کو آئے
اے کاش میرا کنبہ واپس وطن کو آئے
صغرا(س) نے آنسوں کے
کتنے دئیے جلائے
پردیس جانے والے پھر لوٹ کر نا آئے
او پردیس جانے والے پھر لوٹ کر نا آئے
بیٹھی رہی وہ در پر بس آس ہی لگائے
بیٹھی رہی وہ در پر بس آس ہی لگائے
صغرا(س) نے آنسوں کے
کتنے دئیے جلائے
جب چاند دیکھتی ہے وہ عید کا فلک پر
ہاں جب چاند دیکھتی ہے وہ عید کا فلک پر
کچھ چاند اپنے گھر کے صغرا(س) کو یاد آئے
کچھ چاند اپنے گھر کے صغرا(س) کو یاد آئے
صغرا(س) نے آنسوں کے
کتنے دئیے جلائے
بڑھتے ہی جا رہے ہیں
رنج و علم کے سائے
بڑھتے ہی جا رہے ہیں
رنج و علم کے سائے
ویران گھر میں مجھ کو
تنہائی کھائے جائے
وعدہ کیا تھا مجھ سے
آونگا لینے بہنا
دما آگیالبوں پر
بھئیا مگر نہ آئے
پردیس جا کے اکبرؑ بھولے ہیں اپنا وعدہ
پردیس جا کے اکبرؑ بھولے ہیں اپنا وعدہ
بھئیا کو یاد وعدہ جا کر کوئی دلائے
بھئیا کو یاد وعدہ جا کر کوئی دلائے
صغرا(س) نے آنسوں کے
کتنے دئیے جلائے
اکبرؑ سے جا کے کہنا مرتی ہے تیری صغرا(س)
اکبرؑ سے جا کے کہنا مرتی ہے تیری صغرا(س)
جب کربلا کی جانب یثرب سے کوئی آئے
جب کربلا کی جانب یثرب سے کوئی آئے
صغرا(س) نے آنسوں کے
کتنے دئیے جلائے
صغرا(س) نے آنسوں کے
کتنے دئیے جلائے
رو رو کے عید گزری نو روز بھی گزارا
ہاں رو رو کے عید گزری نو روز بھی گزارا
بچھڑے ہوں جس کے اپنے وہ عید کیا منائے
بچھڑے ہوں جس کے اپنے وہ عید کیا منائے
صغرا(س) نے آنسوں کے
کتنے دئیے جلائے
ہائے
صغرا(س) نے خط میں لکھا بے کار ہے یہ جینا
ہاں صغرا(س) نے خط میں لکھا بے کار ہے یہ جینا
نا موت آئی مجھ کو باباؑ نا آپ آئے
نا موت آئی مجھ کو باباؑ نا آپ آئے
صغرا(س) نے آنسوں کے
کتنے دئیے جلائے
ہئے صغرا(س)
شاید مباہلہ کی پھر آ پڑہے ضرورت
ہاں شاید مباہلہ کی پھر آ پڑہے ضرورت
زہرا(س) کی بیٹیوں(س) کو۔شبیرؑ ساتھ لائے
زہرا(س) کی بیٹیوں(س) کو۔شبیرؑ ساتھ لائے
صغرا(س) نے آنسوں کے
کتنے دئیے جلائے
چہرے پہ اُنگلیوں کے اب تک نشاں ہے باقی
ہاں چہرے پہ اُنگلیوں کے اب تک نشاں ہے باقی
زندان میں سکینہ(س) روتی ہے موں چُھپائے
زندان میں سکینہ(س) روتی ہے موں چُھپائے
صغرا(س) نے آنسوں کے
کتنے دئیے جلائے
تم اہلِ اشقیا کیا قرآں سمجھ سکوگے
او تم اہلِ اشقیا کیا قرآں سمجھ سکوگے
اختر فقیر کی جو بانتیں سمجھ نا پائے
اختر فقیر کی جو بانتیں سمجھ نا پائے
صغرا(س) نے آنسوں کے
کتنے دئیے جلائے
کتنے دئیے جلائے
کتنے دئیے جلائے
ہئے صغرا(س)
ہئے ہئے صغرا(س)
Aisa Mera Hussain | Farhan Ali Waris | Noha Lyrics 2025
Aisa Mera Hussain | Farhan Ali Waris | Noha Lyrics 2025 In Urdu Text
کوئی نہیں دور تک کوئی نہیں
جیسا میرا حُسینؑ ویسا کوئی بھی نہیں
ایسا دُنیا میں کوئی ہے نا ہو گا
حُسینؑ وہ بادشاہ ہے
جو ملکوں پہ نہیں
دِلوں پہ حکومت کرتا ہے
حُسینؑ ہمارا ہے
جان سے بھی پیارا ہے
آنكھوں کا تارا ہے
سب کا سہارا ہے
ایسا میرا حُسینؑ
میرا مولا حُسینؑ
اِس كے لیے ہی ساری دُنیا بنی ہے
جو اِس کو مانے وہ ہی پنجتنی ہے
ہر دِل پہ راج اِس کا
سب کچھ ہے آج اِس کا
کہنے والو کہو
سُننے والو سنو
پڑھنے والو پڑھو
لکھنے والو لکھو
حق پہ ہے کون تُونے سب کو بتا دیا
نامِ یزید کو گالی بنا دیا
وہ مرداباد رہا
تو زندہ باد رہا
وعدہ نِبھا گیا
سَر کو کٹا گیا
گھر کو لُٹا گیا
ذہنوں پہ چھا گیا
وہ صدی بھی تھی غمِ حُسینؑ کی
یہ صدی بھی ہے غمِ حُسینؑ کی
ہر صدی ہے بس غمِ حُسینؑ کی
مولا سے دِل کا رشتہ ، کل بھی تھا آج بھی ہے
اِس کا پرچم تو اُنچا ، کل بھی تھا آج بھی ہے
ہر گھر پہ ماتم برپا ، کل بھی تھا آج بھی ہے
ہر لب پہ اِس کا نوحہ ، کل بھی تھا آج بھی ہے
قبضہ ہر دِل پہ اِس کا ، کل بھی تھا آج بھی ہے
ایسا دُنیا میں کوئی ہے نا ہو گا
ہر کوئی مانے جِسے اپنا امام
ساری زبانوں پہ ہے ایک ہی نام
ہندو مسلم عیسای اِس دَر پہ بھائی بھائی
دھرتی کا راجہ ہے
ہم سب کا مولا ہے
ہر کوئی کہتا ہے
ہر دِل میں رہتا ہے
دِل جان جانِ جانا جانے من حُسینؑ جان
حُسَينُ مِنِّي وَأَنَا مِنَ الحُسَينِ
بولے نبیؐ میرا چین ہے یہ نورِ آئیں
میرا سوار ہے یہ
دِل کا قرار ہے
فاطمہؑ اِس کی ماں
بابا کلِ ایمان
ایسا شجرہ کہاں
سُن لے سارا جہاں
خدمت اذا کی کرتا میں آیا
ورثہ یہی اولاد میں پایا
مجلس گِریا و ماتم
کرتے رہے گے ہر دم
مجھ کو ہے یہ سکوں
ہے پاک میرا خوں
میں رہوں نا رہوں
بولے گا یہ جنوں
زندہ رہے گا پائندہ رہے گا
مولا حُسینؑ کا نام
کربوبلا کا ثانی کوئی نہیں
آ كے یہاں پہ کہیں زائیریں
یہ پاک سَر زمین
مِلتا ہے رب یہیں
یہ ہے خاکِ شفاء
کہتے ہیں اَن٘بِیا
بنجر یہ سہرہ تھا
جنت بنا دیا
جنت ہے روزہ تیرا
جنت ہے پوری یہ کربوبلا
اے واللہ اے واللہ
جنت ہے کربلا
جاکے دیکھو اربائیں
منظر یہ دیکھا کہیں
ہوتا ہے ایسا یہیں
ہیں کروڑو زائیریں
چھوڑ آئے اپنا گھر
کرتے ہیں پیدل سفر
ہر طرف ہیں سَر ہی سَر
ہے تھکن سے بے خبر
سردی میں گرمی میں بھی
ہے سفر میں ہر گھڑی
دن میں شب میں ہر کوئی
کرتا رہتا ہے مشی
سب کا یہ داتا ہے
ہر دِل کو پاتہ ہے
دَر پہ بُلاتا ہے
رب سے مِلاتا ہے
ایسا میرا حُسینؑ
حُسینؑ تیرا شکریہ بُلایا تُونے کربلا
دُعا ہے یہ فرحان کی نا ہو یہ زیارت آخری
تُم اپنے مظہرؔ کو صدا بُلانا مولا کربلا
بادشاہِ کربلا الوداع یبنا زہراؑ
تشنہ لب نینوا الوداع یبنا زہراؑ
تیرے پُرسے کا مولا حق ادا نا ہو ساقا
ذواروں کی خدمت کا حق ادا نا ہو ساقا
پِھر دَر پہ بولوا لینا الوداع یبنا زہراؑ
ذواری کروا دینا الوداع یبنا زہراؑ
قبول کرنا پُرْسَہ الوداع یبنا زہراؑ
یہ ماتم اور یہ نوحہ الوداع یبنا زہراؑ
دیتے ہیں تم کو پُرْسَہ الوداع یبنا زہراؑ
کہتے ہیں اہلِ عزا الوداع یبنا زہراؑ
واوایلا صد واوایلا الوداع یبنا زہراؑ
الوداع الوداع یبنا زہراؑ الوداع
Mola Karbala Bula Le | Farhan Ali Waris | New Noha Lyrics 2025
Mola Karbala Bula Le | Farhan Ali Waris | New Noha Lyrics 2025 In urdu Text
قافلے ہیں رواں جا بجا
میں پِھر سے تنہا راہ گیا
نکال کوئی راستہ مولاؑ
مولاؑ تڑپ رہا ہوں
دَر دَر بھٹک رہا ہوں
فریاد کر رہا ہوں
مولاؑ کربلا بُلالے
روزہ دِیکھا دے مولاؑ
دن رات ایسی کوئی نہیں
جو تُجھ کو نہیں پُکارا
مجلس میں جا كے انسوں بہا كے
ہر سال ہے گزارہ
یہ سال بھی ہیں بیتا
پِھر انتظار جیتا
آیا نہیں بُلاوا
یہ بھی دُعا ہے جب بھی بلانا
ایسا سبب بنانا
ماں باپ میرے اولاد میری
آئے میرا گھرانا
میرے پاس کچھ نہیں ہے
نا زَر ہے نا زمیں ہے
تُجھ پہ ہی بس یقیں ہے
یوں بے قرار کتنا ہے پیار
اِک بار اَزمالے
جتنی تھکن ہو سوکھا دھن ہو
یا پاؤں میں ہو چھالے
پیدل سفر کرو گا
سب سختیا سہوں گا
نوحہ تیرا پڑھوں گا
کَربُوبلا میں زواروں کا میں
خادم بنا رہوں گا
معقب میں جا كے كھانا کِھلا كے
سقائی بھی کرو گا
پلکیں بچھاؤں گا میں
سب کو بلاؤ گا میں
پاؤ دباؤ گا میں
غازیؑ كے دَر پہ دے كے سلامی
آؤں گا تیرے دَر پہ
دو بادشاہو کی سالطنت میں
جنت کا ہو گا منظر
ایسے حَسِین لمحے
قسمت میں میری لِکھ دے
اے بادشاہ بولالے
تیرے حرم جی جالی پکڑ كے
لپٹا رہوں گا ایسے
مدت كے بعد معصوم بیٹا
لپٹا ہو ماں سے جیسے
سجدے کرو گا مولاؑ
رو رو كے دوںگا پُرْسَہ
ارمان کردے پورہ
دیکھوں گا ناہرِ القمہ
ماتم کرو گا پیاس کا
زیں سے گرا تھا تو جہاں
مقام صاحبُ ذماںؑ
جا کر کَفِ عباسؑ پر
ماتم کرو سَر پیٹ کر
کھائی جہاں پہ تھی سنہ
مقامِ اکبرؑ ہیں وہاں
مقام اصغرؑ پہ جاؤ گا
جھولے پہ منت بڑھاؤں گا
وہ خیمہ گاہِ بے قساں
کرو گا مجلس میں وہاں
بلاؤں کیسے تو بتا
وہ ایک تیلا ریت کا
ستر قدم کا فاصلہ
جہاں ہیں تیری قتل کا
وہاں سے دیکھا تھا بہن نے
چلا تھا خنجر شمر کا
فرحان و مظہرؔ ہے دُعا
مولا سَرِ کربُوبلا
دے قبر کی ہَم کو جگہ
یا مولاؑ کربلا بُلالے
روزہ دِیکھا دے مولاؑ
Zaeefa Kon Ho Tum | Bibi Sakina Noha Lyrics | Farhan Ali Waris
Zaeefa Kon Ho Tum | Bibi Sakina Noha Lyrics | Farhan Ali Waris In Urdu Text
سفر میں نیزا جب ظالم نے مارا
گِریں ناقے سے غش کھا کر سكینہؑ
کُھلی جب آنکھ تو منظر یہ دیکھا
ہے گُودی میں لیے کوئی ظعیفہ
تھا چہرے پر نقاب اُس كے
لگا تھا خون ہاتھوں پہ
نا جانے کیا خیال آیا
سكینہؑ نے کہا رو كے
سكینہؑ نے یہ کہا رو كے
سُنو خاموش کیوں ہو تم
ہماری جان جاتی ہے
تُمھارے پاس سے باباؑ کی
مجھ کو خوشبو آتی ہے
سكینہؑ کو بتاؤ نا
ظَعیفہ کون ہو تم
سكینہؑ پر بہت دن بعد ایسا وقت آیا ہے
کسی نے پیار سے آغوش میں اپنی سُلایا ہے
گئے ہیں جب سے بابا چھوڑ كے سب نے رُلایا ہے
میرے نازک سے رُخصاروں پہ بھاری ہاتھ اُٹھایا ہے
مگر تم نے میرے گالوں پہ جب سے ہاتھ پھیرا ہے
کمی ہے درد میں تم سے کوئی تو رشتہ میرا ہے
کبھی مجھ کو گِرانے كے لیے مارا ہے دُرّے سے
کبھی رہوار دوڑایا کبھی مارا ہے نیزے سے
اُسے معلوم تھا مر جائوں گی تیزی سے گرنے سے
لعین نے جان کر مجھ کو گِرایا چلتے ناقے سے
اگر تھامہ نہیں ہوتا مجھے تم نے یہاں بی بی
میری دادی کی طرح ٹوٹ جاتیں پسلیاں میری
ہمیشہ سے میرا بِستر میرے بابا کا سینہ تھا
مگر اِک دِن پھوپھی كے ساتھ یہ مقتل میں دیکھا تھا
میرے باباؑ کا قاتل بھی اسُی سینے پہ بیٹھا تھا
گُلوِ خُشک پر خنجر سے گِن کر وار کرتا تھا
لگا ہے جو تُمھارے ہاتھ پہ وہ خون کس کا ہے
ہیں زخمی اُنگلیاں جیسے کسی خَنجر کو روکا ہے
میرے چھینے ہیں گوہر تعزیانے بھی لگائے ہیں
گَلا رَصی میں باندھا بے رِدا بازار لائے ہیں
سَرِ عَباسؑ كے آگے طماچے میں نے کھائے ہیں
سفیدی آ گئی بالوں میں اِتنے غم اُٹھائے ہیں
ضَعیفوں کی طرح سہارا لے كے چلتی ہوں
كے اب میں چار برسوں میں تمھارے جیسی لگتی ہوں
میں سعیدانی ہوں اور اِس بات پر میں فخر کرتی ہوں
مگر اِک زخم ایسا ہے میں جس سے روز مرتی ہوں
مجھے دیتے ہیں سب صدقہ جہاں سے بھی گُزرتی ہوں
نظر جب شمر آتا ہے تو چُھپ جاتی ہوں ڈرتی ہوں
جو بُرقع تُم نے پہنا ہے یہ سید زادیوں کا ہے
بتاؤ کیا یہاں تُم کو میری دادی نے بھیجا ہے
یہاں کوئی نہیں آئیگا ہے چاروں طرف صحرا
نقاب اپنا ہٹاؤ دیکھ لوں اِک بار میں چہرہ
نا جانے کیوں مجھے یاد آتی ہے دادی میری زہراؑ
میری طرح تُمھارے رُخ پہ بھی کیا زخم ہے گہرا
میرے چہرے پہ ظالم کی انگوٹھی كے نشانوں کا
ظَعیفہ واسطہ تُم کو میرے اِن زَخمی کانوں کا
یہ سُنتے ہی ظَعیفہ نے کہا میں تیری دادی ہوں
تیرے بابا کا خوں ہاتھوں پہ اپنے ساتھ لائی ہوں
تُجھے رہوار سے گِرتے ہوئے نا دیکھ پائی ہوں
جب ہی تُجھ کو بچانے کربلا سے شام آئی ہوں
کہا ذیشانؔ اور فرحان بچی سے یہ زہراؑ نے
نقاب اپنا ہٹا دوں گی نا اَب تُم پوچھنا ہم سے
Social Plugin