Type Here to Get Search Results !

Muharram Nohay 2023 Aye Shimr Agar Khoon pukare Muntazir Nagri Noha Imam Hussain Muharram 2023

Muharram Nohay 2023 Aye Shimr Agar Khoon pukare Muntazir Nagri  Noha Imam Hussain Muharram 2023

اے شمر اگر  خون پکارے - تلوار بھی ہارے
لے کے چلا ہاتھوں میں وہ تلوار...منہ کو چھپائے پھرتا تھا لشکر
گویا وہاں اٹھا تھا اک طوفان...غازی کے ہمراہ علی اکبر
کیوں نہ زمینِ کربلا لرزے...خونِ خدا سے ہے بپا محشر
عدوئے دیں کو کوئی بتلادے...نہیں رکے گا مقصد سرور
منظر کرب و بلا .....کس طرح سے دیکھا
یک و تنھا ہیں یہ ہے غربت ابن زہرا
لخت قلب زہرا .......چہارسو ہیں اعدا
آئی کیسی یہ خزاں .......علی کا کنبہ اجڑا
تلوار بھی ہارے
اے شمر اگر خون پکارے- تلوار بھی ہارے

لہو میں ڈوبا ہوا وہ مقتل... عقل بشر دیکھ کے ہے حیراں
اک سو ہے شام و کوفہ کی فوجیں - دوسری سو اطاعت یزداں
جن و ملک کرنے لگے گریہ۔۔.. قتل ہوئے جب کہ شہ ذیشاں
گریہ کناں  زمیں کے ہیں ذرے - نوک سناں سے جو پڑھا قرآں

کس عقیدے پہ تھے وہ - کانٹے جو دیں کی جڑیں
ظلم کرتے ہیں شہ والا پہ یہ دشمن دیں 
حافظ قرآں ہیں۔۔۔۔کچھ ہیں حاجی انمیں
برے حیوان سے ہیں انساں تمہیں دکھتے ہیں
تلوار بھی ہارے
اے شمر اگر خون پکارے- تلوار بھی ہارے


فضا میں جب تیغ وہ لہرائے-...سجے گا پھر لاشوں سے یہ میداں
تیغ علی لے کے جو گر آئیں۔۔.. جہاں میں آجائے گا اک طوفان
کیا دل نہیں شمر کے سینے میں... وہ آدمی ہے یا کوئی شیطان
لکھا ہے تاریخ کے صفحوں پر۔۔۔۔۔۔۔لباس انساں میں تھا وہ حیوان

نازش قلب رسول۔۔۔۔ جان حیدر و بتول
شاہ دیں کرب وبلا میں ہوئے پیاسے مقتول
حق بچے گا ان سے۔۔۔۔۔ ہیں یہی دیں کا اصول
شہ کی امداد کی خاطر ہے فرشتوں کا نزول
تلوار بھی ہارے
اے شمر اگر خون پکارے- تلوار بھی ہارے


وہ ہم ہیں جن کے اشک ہیں جاری - ستم کے آگے تیغ ہیں آہیں
فرش زمیں سے تا فلک کچھ کی - صبر کی ہموار ہوئی راہیں
آئے ہیں شیر خدا اب رن میں... روباہوں سے کہہ دو کہ وہ بھاگیں
جنگ کریں گے اس طرح، دشمن۔۔۔ کوفے کی دیوار سے ٹکرائیں
ہے یہ قصد حتمی۔۔۔۔۔۔۔کہہ رہے ہیں مولا
صبر اپنا میں جہاں والوں کو دکھلائوں گا
ہار دشمن کا نصیب۔۔۔۔۔۔فتح پہ حق ہے مرا
ننگ و ذلت میں تو ہے جینے سے اچھا مرنا
تلوار بھی ہارے
اے شمر اگر خون پکارے- تلوار بھی ہارے

Top Post Ad

Below Post Ad

Send Noha Lyrics
Right click is disabled for this website.