Type Here to Get Search Results !

Muharram Nohay 2023 Shah ka Sajda Mirza Hasan Mujtaba Noha Imam Hussain 2023

Muharram Nohay 2023 | Shah ka Sajda | Mirza Hasan Mujtaba | Noha Imam Hussain 2023 | New Noha 2023

اللہ اللہ     اللہ اللہ 
شاہ کا سجدہ، شاہ کا سجدہ

قد اقمت الصلاۃ
زخم پر زخم بھی کھاتے ہیں حسین 
سر کو سجدے میں جُھکاتے  ہیں حسین

خوں میں نہا کر
دین بچایا

قد اقمت الصلاۃ
جائے شہادت. روحِ عبادت 
تربتِ کربلا

جب تھے میداں میں شہنشاہِ حجاز
اس گھڑی آیا، کوئی محرمِ راز
بولا: اے آقا، ہوا وقتِ نماز
اُس کو سینے سے لگاتے ہیں حسین

بولے شہ: رب تُجھے مسرور کرے
تیرے چہرے کو عطا, نور کرے
اور, نمازی تُجھے محشور کرے
فخر, موسیٰ کا بناتے ہیں حسین 2

ہیں عاشقِ شبّیر نمازی
ہیں جنگ کے میدان میں غازی

ظُہْرْ کی، شہ نے جو تکبیر کہی
اب عبادت میں ہیں مصروف، سبھی
اور پھر، بارشیں تیروں کی ہوئی
عزم، حیدر کا دکھاتے ہیں حسین

توڑ کر اپنی نماز، آئے سعید
اور کہنے لگے: اے فوج یزید
تیر مارو، مرے سینے پہ مزید
دیکھو، ہم کیسے بچاتے ہیں حسین

زخم پر زخم بھی کھاتے ہیں حسین 
سر کو سجدے میں جُھکاتے  ہیں حسین

خوں میں نہا کر
دین بچایا

قد اقمت الصلاۃ
جائے شہادت
روحِ عبادت
تربتِ کربلا

ہوا سرور کا فریضہ جو ادا
شہ نے اک زخمی نمازی دیکھا
اپنے زانو پہ رکھا سر اُس کا
اور دعائیں دیے جاتے ہیں حسین


نام کی طرح ہوا وہ بھی سعید
ہوا سرور کی حفاظت میں شہید
اشک تھے شاہ کی آنکھوں میں مزید
اس کی ميت کو اٹھاتے ہیں حسین 

زخم پر زخم بھی کھاتے ہیں حسین 
سر کو سجدے میں جُھکاتے  ہیں حسین

عصر کے وقت یہ منظر ہے مگر
شاہ کا سجدہِ آخر میں ہے سر
اور چلا شمر کا اُس دم خنجر
اے سعید آؤ کے جاتے ہیں حسین2


کٹ گیا ہائے نمازی کا گلہ
ہائے «حیدر» ہوا اک حشر بپا 
اور پھر بر سرِ نوکِ نیزہ
پڑھ کے قرآن سناتے ہیں حسین

ہیں عاشقِ شبّیر نمازی
ہیں جنگ کے میدان میں غازی
اللہ اللہ     اللہ اللہ

Top Post Ad

Below Post Ad

Send Noha Lyrics
Right click is disabled for this website.