Baras Rahi Ha Abi sa Ya Zar wo Zar Hussain | Arif Salam New Muharram Kalam 2024
Baras Rahi Ha Abi sa Ya Zar wo Zar Hussain | Arif Salam New Muharram Kalam 2024 In Urdu Text
برس رہی ہیں ابھی سے یہ زار و زار حسینؑ
نہیں رہا مرا آنکھوں پہ اختیار حسینؑ
یہ التجا ہے کہ عاشور تک رہوں ذندہ
میں گیارہ صدیوں سے ہوں محو انتظار حسینؑ
یہ دل ابھی سے سر شام ماہ ڈھونڈتا ہے
نگاہ قبلہ کی جانب ہے بے قرار حسینؑ
میری بھی روح میں اب گونجتی سکینہؑ ہے
کہ شام ہوتے ہی کہتا ہوں بار بار حسینؑ
ہے خستہ حال یہ حجرہ غریب کا لیکن
ترے سبب ہے یہی میرا پردہ دار حسینؑ
تری غریب سکینہؑ کے ایک آنسو پر
میں میرا گھر مری اولاد ہو نثار حسینؑ
جو تیرے زخم کو گننے لحد سے آئی تھیں
وہی کریں گی مرے اشک بھی شمار حسینؑ
تری کریمی کے باعث ہوں باشرف ورنہ
کہاں تو اور کہاں مجھ سا خاکسار حسینؑ
جڑے ہیں ہاتھ اور عباس کی قسم تجھ کو
دکھادے خواب میں چہرہ ہی ایک بار حسینؑ
دلِ سحاب بھی کربل سے کم نہیں جس میں
ترا ہی درد ہے تیرا ہے اقتدار حسینؑ
Social Plugin