Duaein Ro Kay Karta Tha | Hasnain Akbar Noha Lyrics 2024
Duaein Ro Kay Karta Tha | Hasnain Akbar Noha Lyrics 2024 In Urdu Text
دعائیں رو کے کرتا تھا ردائیں مانگنے والا
کہیں مل جائے نہ یا رب کوئی پہچاننے والا
هوا جاتا هے چهره زرد بچی چھپتی پھرتی ہے
بڑھا ھے اسکی جانب کیا تماچے مارنے والا
سر اصغر کو پتھر مارنے آیا ھے گلیوں میں
على اصغر کی گردن کا نشانہ باندھنے والا
الہی ایک جیسے ہیں مسلمانوں کی نظروں میں
ردائیں لوٹنے والا ردائیں بانٹنے والا
کوئی عابد کو بھائی بولنے والا نہیں باقی
نہیں زندہ کوئی زینب کو بھی ماں بولنے والا
سبھی قیدی ہیں یارب بھیج دے اب آسمانوں سے
کوئی سجاد کی آنکھوں سے آنسو پونچھنے والا
بظاہر نوک نیزه پر سر شبیر تھا اکبر
مگر مارا گیا تھا وہ نبی کو پالنے والا
Social Plugin