Ume Rubab Asghar Alhamd Parh Rhy hain Imran Abbas Noha Lyrics 2024
Ume Rubab Asghar Alhamd Parh Rhy hain Imran Abbas Noha Lyrics 2024 In Urdu Text
أم رباب اصغر الحمد پڑھ رھی ھے
اس ماں په تیری بیٹا کتنی کٹھن گھڑی ہے
شبیر جا رہے ہیں اصغر کو لے کے رن میں
خیموں میں ایک ماں کی کیوں جان پر بنی ہے
اصغر کے پیاسے لب جو شبیر نے دکھائے
بے چین ہو کے زینب خیمے سے دیکھتی ہے
شبیر کیا بتائے صغرہ کے نامہ بر کو
اصغر کا حال خط میں بابا سے پوچھتی ہے
حرمل سے جاکے کہدو تیر ستم چلائے
اصغر نہیں ہے لوگو ہاتھوں پہ زندگی ہے
پانی ملا جو رن میں اک چار سالہ بچی
کوزے میں لے کے پانی اصغر کو ڈھونڈتی ہے
اعجاز امر یہ لکھ دے میدان کربلا میں
پیاسوں سے پانی ہارا اور جیتی تشنگی ہے
Social Plugin