Sham Agaya | Noha Lyrics
Sham Agaya | Noha Lyrics In Urdu Text
چادر کے پیچھے پیچھے وہ چلتا چلا گیا
سجاد کو خبر ہی نہیں شام آگیا
وقت رہائی ایک قیامت تھی جس گھڑی
عابد پھوپھی کے سامنے لے کر ردا گیا
رکھی ہوئی تھی چادر زینب اسی جگہ
سر طشت میں حسین کے جس جاء رکھا گیا
بڑھتا ہوا ہجوم ہے زینب کی راہ میں
فضہ ذرا یہ دیکھو کہاں باوفا گیا
شبیر جیسے پہنچا تھا اکبر کی لاش پر
یوں فاطمہ کی قبر پر زین العباء گیا
دریا کو چھین لینے کا عباس کی جگہ
دُر چھین کر سکینہ سے بدلہ لیا گیا
سایہ علم کا بن گیا اکبر وہاں وہاں
قرطاس پہ جہاں بھی سکینہ لکھا گیا
Social Plugin