Allah Muhammad Ali Fatima Hasan Hussain | Syed Raza Abbas Zaidi | Nohay Lyrics 2025
Allah Muhammad Ali Fatima Hasan Hussain | Syed Raza Abbas Zaidi | Nohay Lyrics 2025 In Urdu Text
کردو کرم رکھ لو بھرم
میں بَن کے سوالی آپکے در پر آیا ہوں
بِن آپکے میرا نہیں کوئی سَہارا ہو کرم خُدارہ
دامن پھیلائے بیٹھا ہوں کب سے
نہیں لوٹونگا جب تک میری مشکل نا ہو آسان
اللہ محمدؐ علیؑ فاطمہؑ حسنؑ حُسینؑ
آپکے اصغرؑ کے جھولے سے لِپٹا ہوں
بے اولادوں کے حق میں یہ کہتا ہوں
جو بھی جھولے سے کُرتا لیکر جائے
اُس بی بی کی خالی جھولی بھرجائے
پوری یہ دُعا ہو اولاد عطا ہو
بے اولادوں کو آپکے صدقے مل جائے سنطان
جلد شفا مل جائے سب بیماروں کو
ماؤں سے مِلوادیں اُنکے پیاروں کو
جو مقروض ہیں قرض ادا ہو اب اُنکا
رہے سلامت ماؤں بہنوں کا پردہ
غمِ شہؑ کے سوائے غم کوئی نا آئے
کرتا ہوں دُعا محفوظ رہے ہر مولائی کی جان
یاد آتی ہے جب کربلا دِل روتا ہے میرا
مجھے دیکھنا ہے ہر برس عباسؑ کا روزہ
جانتاہوں مفلس ہوں گھرمیں غربت ہے
کربوبلا جانے کی پھر بھی حسرت ہے
دور میں اب مولا سے رہ نا پاؤنگا
اُنکی یادمیں روروکر مرجاؤنگا
میری آس کو بھیجیں عباسؑ کو بھیجیں
سقائے سکینہؑ کی غربت پر ہونا ہے قربان
دیکھتا ہوں اپنے بچوں کا جب چہرا
ہوتا ہے احساس گھر نا ہونے کا
واسطہ دیتا ہوں میں جلتے خیموں کا
ہوجائے اس سال میرا بھی گھر اپنا
جہاں علم سجاؤں مجلس کرواؤں
میری حسرت ہے کے آپ بنیں اک دِن میرے مہمان
مولا حُسینؑ کو اکبرؑ کا پُرسہ دے کر
ہم نے شبِ جمعہ یہ دُعا مانگی روکر
چھوڑگئے ہیں ہم کو جتنے بھی پیارے
رحمتیں نازل کیجئے اُنکی قبروں پے
مپشکل نہ ہوں رستے برزق کے سفر سے
میرے مرحومین کی محشر تک ہر منزل ہو آسان
مولاؑ نے تو پیار سِکھایا ہے ہم کو
اپنا چاہنے والا بنایا ہے ہم کو
یاد یہ رکھنا وقت کوئی بھی آ جائے
اپنا حُسینی رشتہ ٹوٹ نہیں پائے
پرچم لہراؤ دُنیا کو بتاؤ
یہ ورد ہمیشہ ساتھ کرینگے ہند اور پاکستان
غیبت میں ہیں مولاؑ کتنے سالوں سے
واقف ہیں پھر بھی وہ ہمارےحالوں سے
زندہ رہیں یا ہم مرجائیں یازہراؑ
دیکھنا ہے ہر حال میں مولاؑ کا چہرا
وہ خود آجائیں یا ہمیں بُلائیں
وہ سامنے بیٹھکے بولیں سُناؤ پھر سے رضا ذیشانؔ
Social Plugin