Type Here to Get Search Results !

Mara Nam Ha Abbas Mir Sajjad New Noha Lyrics 2025

Mara Nam Ha Abbas Mir Sajjad New Noha Lyrics 2025 

Mara Nam Ha Abbas Mir Sajjad New Noha Lyrics 2025


Mara Nam Ha Abbas Mir Sajjad New Noha Lyrics 2025 In Urdu Text

ہٹ جاؤ شامیوں

ہٹ جاؤ کوفیوں

میں اِبْن مرتضیٰؑ ہوں

میرا نام ہے عباسؑ


ساحل پہ آمدِ خلفِ ابو تُراب ہے

دہشت سے موج موج کا دِل آب آب ہے

کس قہر کا جلال غضب کا عتاب ہے

گییتی کو زلزلہ ہے كے مٹی خراب ہے

روح الامیں کو خوف سے وسواس آتے ہیں

وسواس کیوں نا آئیں كے عباسؑ آتے ہیں


یہ دریا ہے عباسؑ کا


خود پانی صدائیں دیتا ہے

ہر قطرہ ہے عباسؑ کا

یہ دریا ہے عباسؑ کا


بھٹکے نا کوئی اب ساحل پر

یہ سارا علاقہ ہے میرا

اے غاصبِ حقِ زہرا سُنو

یہ پانی مہر ہے زہراؑ کا

میں تیسرا بیٹا ہوں اُن کا

یہ ورثہ ہے عباسؑ کا


اے شامیوں تم میں ہے ہی نہیں

عباسؑ سے لڑنے کی ہمت

اِس دریا میں ہی ڈوب مرو

باقی ہے اگر تھوڑی غیرت

اٹھارہ لاکھ نگاہوں میں

کیوں خطرہ ہے عباسؑ کا


نعرہ کیا وہ روکنے والے کہاں گئے

تیغیں وہ کس طرف ہیں وہ بھالے کہاں گئے

لے کر خطِ شکست رسالے کہاں گئے

شمر و عمر کی گود كے پلے کہاں گئے

زنده ابھی ہے یا پسرِ سعد مر گیا

خالی پڑا ہے دشت یہ خولی کدھر گیا


شہہ ہاں تو کہیں میں حاکم کو

اُس كے ہی محل میں ماروں گا

اے شامیوں شام سے پہلے میں

اِس شام پہ قبضہ کر لوں گا

یہ بات نہیں افسانو کی یہ دعوٰ ہے عباسؑ کا


عباس اطاعت میں ہر دم

پابند ہے اپنے آقا کا

پہلے جو ہٹا تھا دریا سے

وہ حکم تھا میرے آقا کا

اب ہٹنا پڑے گا تم سب کو

یہ رستہ ہے عباسؑ کا


اوہ شمر اپنی فواج کا اندھیر دیکھ لے

اک دم میں بسملوں كے ہوئے ڈھیر دیکھ لے

بھاگے ہیں جس سے شعر وہ شمشیر دیکھ لے

او بے خبر ترائی پہ ہے شعر دیکھ لے

لڑتے ہیں یوں ہزبر جو آتے ہیں بات پر

اب حشر تک ہے شعر کا قبضہ فرات پر


تلوار تو باہر آنے دو

تم سب کی میں جُرات دیکھوں گا

ہاں کس کا ہے دریا ساحل پر

جس دم میں آ کر پوچھوں گا

خود تھوڑی دیر میں بولو گے

عباسؑ کا ہے عباسؑ کا


میں کھل كے اگر حملہ کر دوں

ہو خون کا دریا دریا میں

میں تیغ یہاں پر کھینچوں گا

اور شور اُٹھے گا کوفا میں

مسلمؑ سے کہیں گے باباؑ بھی

یہ حملہ ہے عباسؑ کا


ناقے سے گِرایا ہے خود کو

یہ کہہ كے علیؑ کی بیٹی نے

كلثومؑ سے بولی لگتا ہے

عباسؑ کھڑا ہے پہلے سے

یہ خوشبو ہے چھوٹے بھائی کی

یہ سایہ ہے عباسؑ کا


سجادؔ کہا اُس نے رو کر

اے جان میری قاسمؑ اُٹھو

شہزادے ابھی تک پیاسے ہو

عمّو کی قسم پانی پہ لو

سیراب ہو جی بھر كے بیٹا

اب قبضہ ہے عباسؑ کا

Top Post Ad

Below Post Ad

Send Noha Lyrics
Right click is disabled for this website.