Ya Abbas (as) Ya Abbas (as) | Mir Qasim Mir | Nohay Lyrics 2025
Ya Abbas (as) Ya Abbas (as) | Mir Qasim Mir | Nohay Lyrics 2025 In Urdu Text
اے شیرِ نیستانِ حیدرؑ عباسؑ
میری بگڑی بنا دینا
میری بات بنا دینا
یا عباسؑ یا عباسؑ
یا ابالفضل العباسؑ
اہلِ عزا کا تُم ہو بھروسہ
ٹوٹے دِلوں کی آس یا عباسؑ
جو مانگا ہے تم سے مانگا تم دیتے ہو غازیؑ
دنیا سمجھے یا نا سمجھے تم تو سمجھتے ہو غازیؑ
کوئی نہیں ہے مجھ کو یقین ہے
تم جیسا حساس ، یا عباسؑ
بھائی كے چہرے سے پریشانی کو تونے دور کیا
اہل مودّت کو مشکل كے حَل کا یہ دستور دیا
كَاشِفَ الْكَرْبِ اِكْشِفْ كَرْبِيْ
ایک وظیفہ خاص ، یا عباسؑ
یا سیدی یا عباسؑ
یا ابالفضل العباسؑ
بے سہاروں كے لیے تو ہے سہارا عباسؑ
تو ہے مظلوم کی قسمت کا سِتارہ عباسؑ
ساری دُنیا میں کہیں جب بھی کوئی ظُلم ہُوا
تُجھ کو معسومو ں نے رو رو کر پُکارا عباسؑ
ہوتی ہے جب چشمِ انایت دِل کی کالی پِھر کھلتی ہے
روزی روتی عزت عظمت آپ كے در سے ملتی ہے
ثانیِ حیدرؑ لکھ دو مقدر
لے کر کلام قِرطاس ، یا عباسؑ
لشکرِ ادا کی زد پر پِھر شہزادی کا روزہ ہے
جان سے جو پیاری ہے تمہیں پِھر سے وہ سكینہؑ تنہا ہے
مہندی دیں کو اِذْن عطا ہو
مظلوموں کی آس ، یا عباسؑ
غم گُساروں کو اذیت سے بچانے والے
بے خطا سارے اسیروں کو چُھڑانے والے
ہر عزا دارِ حُسین ابنِ علیؑ پر ہو کرم
اے کٹے ہاتھوں س تقدیر بنانے والے ، یا عباسؑ
مجلس ماتم کرنے والے اپنی مُرادیں لائے ہیں
ہاتھوں کو پھیلائے ہوئے یوں دَر پہ تمھارے آئے ہیں
جس کو خُدا سے مانگا علیؑ نے
تُم ہو وہ الفاظ ، یا عباسؑ
رہتے ہیں معصوم جہاں پر
ہم بھی وہاں پر جائیں گے
کب سے ہیں پَردیس میں مولاؑ
لوٹ كے کب گھر جائیں گے
شعرِ دِلاور ساقی كوثر
دِل بھوجادو پیاس یا عباسؑ
فخر سے دیکھتے ہیں شاہِ مدینہ غازیؑ
آپ دونوں کی محبت کا کرینہ غازیؑ
تیرے پرچم سے بندھی مشق کو دیکھا تو لگا
تُجھ سے لپٹی ہے تیری پیاسی سكینہ غازیؑ ، یا عباسؑ
پیاسے بچے تُم سے ہی امید لگائے بیٹھے تھے
مولاؑ کو جب آتے دیکھا تھامے علم كے کُچھ ٹکڑے
تشنہ لبوں کی معصوموں کی
ٹوٹ گئی تھی آس ، یا عباسؑ
گیاراں محرم کو مقتل سے بنتِ علیؑ جب گزریں تھیں
بازو بُریدہ دیکھ كے تیرے آہیں بھر كر کہتی تھیں
اُٹھ گیا بھئیا باپ کا سایہ
آج ہُوا احساس ، یا عباسؑ
آپ کا پرچم نصف ہُوا ہے جس جس بھی گھر پر غازیؑ
میر تکلمؔ کی ہے دُعا آباد رہے وہ گھر غازیؑ
اپنے علم کا سایہ رکھنا
حیدرؑ كے عکاس ، یا عباسؑ
Social Plugin