Type Here to Get Search Results !

Sakina Tu Kahan Ha | Syed Raza Abbas New Noha Lyrics 2025

 Sakina Tu Kahan Ha | Syed Raza Abbas New Noha Lyrics 2025

Sakina Tu Kahan Ha | Syed Raza Abbas New Noha Lyrics 2025

Sakina Tu Kahan Ha | Syed Raza Abbas New Noha Lyrics 2025 In Urdu Text

زخمی کانوں پہ ہاتھوں کو رکھے ہوئے

نکلی خیموں سے اک بچی روتی ہوئی

اُس کا کُرتا جلا

سرخ رخسار تھا

بابا بابا کی وہ دے رہی تھی صدا


ہائے لرزہ تھا اُس کے ہاتھوں میں

باپ کو ڈھونڈتی تھی لاشوں میں

جب وہ بابا کو ڈھونڈ نہ پائی

ایک لاشے سے یہ صدا آئی


آجا میری جان سکینہؑ تُو کہاں ہے

تیرا بابا یہاں ہے


ایسے گھبرا نہیں میری بچی

ہے تیرا بابا تیرے ساتھ ابھی

ڈھونڈ لاشوں میں ایک لاش ایسی

جِس کی اک اُنگلی کٹی ہے بیٹی

سُن کے سکینہؑ نے کہا

بابا اُن ہاتھوں سے

تم نے جو تحفے میں مجھے

لاکر دِئے تھے

شمر وہ گوہر لے گیا

بابا کہاں ہو

خوں میرے کانوں سے بہا

بابا کہاں ہو


میری آواز سُن کے آجا اِدھر

ہوچکا ہے میرا بدن بے سر

وار اتنے کئے گئے مجھ پر

آ چکی ہیں میری رگیں باہر

آتے ہوئے میں نے سُنا

کہرہا تھا کوئی

پھپیوں کے شانوں سے میری

گردن بندھے گی

چھوٹا ہے قد سب سے میرا

بابا کہاں ہو

ہوگا میرا زخمی گلا

بابا کہاں ہو


کیسے پہچانوگی مجھے بولو

مِل کے مارا ہے تیرے بابا کو

اے میرے جان میری بات سنو

سب سے زخمی بدن تلاش کرو

مارکے جب تم کو لعیں

خیموں میں آیا

بال میرے کھینچے مجھے

مارا طمانچہ

زخمی ہوا چہرا میرا

بابا کہاں ہو

اتنا مجھے مارا گیا بابا کہاں ہو


کب سے جاگی ہے پاس آ میرے

آرہی ہوگی بیٹا نیند تجھے

تُو مگر سوئے گی یہاں کیسے

میرا سینہ بھرا ہے تیروں سے

تیر نکالوں گی میں خود

ننھے ہاتھوں سے

بابا مگر سوؤنگی بس

سینے پہ تیرے

رن میں اندھیرا ہوگیا

بابا کہاں ہو

سینہ کہاں ڈھونڈوں تیرا

بابا کہاں ہو


پہلی منزل ہے یہ مصیبت کی

ظُلم سہنے ہیں تجھ کو اور ابھی

جو سنے گا تو ہے میری بیٹی

اور مارے گا تجھکو اے بی بیؑ

آپ کی بیٹی ہوں اُسے

جب یہ بتایا

جان کے ظالم نے میرا

دامن جلایا

چھین کے لے گیا رِدا

بابا کہاں ہو

دیتی رہی میں یہ صدا

بابا کہاں ہو


یہ بھی پہچان ہے میری سُن لے

جب گِرایا گیا مجھے زیں سے

یوں تو تلواریں بھی چلیں مجھ پے

سب سے گہرے ہیں زخم نیزوں کے

نیزے کا جب نام سنا

بولیں سکینہؑ

اس طرح خولی نے مجھے

نیزے سے مارا

چہرے کے بل گِرادیا

بابا کہاں ہو

یاد بہت آئے چچا

بابا کہاں ہو


ڈھونڈا ذیشانؔ اور رضا ہر سو

آئی جس وقت باپ کی خوشبو

پونچھ کر ننھے ہاتھ سے آنسو

پہنچی لاشے پہ ہوکے بے قابو

غم جو سہے بھول گئی

جب دیکھا منظر

گھوڑوں سے پامال بدن

اور تھا کٹا سر

پھر نہ سکینہؑ نے کہا

بابا کہاں ہو

حال سنو بابا میرا

بابا کہاں ہو

Top Post Ad

Below Post Ad

Send Noha Lyrics
Right click is disabled for this website.